Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا سے متعلق بیان

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا سے متعلق بیان
مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11975 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 283 نئے کیسز اور 8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7548 ہوچکی ہے، آج مزید 176 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 447432 ہوچکی ہے، اب تک 6300503 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 466482 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، اس وقت 11502 مریض زیرِ علاج ہیں، 11243 گھروں میں، 29 آئسولیشن سینٹرز میں اور 230 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، 228 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے 283 نئے کیسز میں سے 67 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 27، ضلع جنوبی 16، کورنگی 5، ضلع وسطی 7، ملیر 8 اور ضلع غربی میں سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید بینظیرآباد 32، جامشورو 24، نوشہرو فیروز 18، سانگھڑ 16، حیدرآباد 15، سجاول 15، تھرپارکر 15، مٹیاری 14، ٹنڈوالہیار 12، شکارپور 10، میرپور خاص 9، جیکب آباد 6، لاڑکانہ 6، سکھر 1 کیسز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر