Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹرز ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیرِاعظم

Now Reading:

ڈاکٹرز ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیرِاعظم
وزیراعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر مُدیر خان کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ اعظم کو صحت کے شعبے میں اصلاحات پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں ڈاکٹر مدیر نے وزیرِ اعظم کو ڈاکٹرز کے انٹری ٹیسٹ ایگزام اور نیشنل لائیسینسنگ ایگزام کے بارے تحفظات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو ترجیحی بنیادوں پر ان تحفظات کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیں۔

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹرز ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، پاکستانی ڈاکٹرز کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔

Advertisement

ملاقات میں معاونِ خصوصی نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزیرِ صحت و خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو احساس پروگرام کے تحت اہل خاندانوں کو ہدف بنائی گئی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی تھی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ احساس پروگرام نے نیشنل بینک آف پاکستان کے اشتراک سے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے، یہ ایپلیکیشن دکاندار ملک بھر میں اہل احساس مستحقین کو رعایتی اشیاء فراہم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

بریفنگ کے دوران مزید کہا گیا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت ہدف شدہ سبسڈی کے غلط استعمال کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے مناسب احتیاط برتی گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کے غریبوں پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ ہے، ہدف شدہ سبسڈی غیر مراعات یافتہ طبقات کی ترقی کے لیے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے، معاشرے کے غیر مراعات یافتہ طبقات کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان ، صحت سہولت کارڈ اور احساس حکومت کے اہم پروگرام ہیں جس کا مقصد غربت کے خاتمے اور معاشرے کے نچلے طبقات کی سماجی ترقی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک جامع آگاہی پروگرام شروع کیا جائے، عوام کو آگاہ کیا جائے کہ ہدف شدہ سبسڈی کیسے حاصل کی جا سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر