
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت نےعوام کومافیازکے حوالے کیا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہاکہ سندھ حکومت گندم ریلیزکرکےعوام کوفائدہ کیوں نہیں پہنچانا چاہتی، کرپشن کا پیسہ آ رہا ہے،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں۔
فرخ حبیب نے کہاکہ پنجاب اور کے پی حکومت سرکاری گوداموں سے گندم ریلیزکرچکی، سندھ میں مہنگے آٹے کے ذمہ داربلاول بھٹواور مرادعلی شاہ ہیں۔ سائیں سرکارنےآنکھیں اورکان بند کیے ہوئے ہیں، سندھ حکومت سرکاری گوداموں پرموجود گندم فوری ریلیزکرے، سندھ کے گوداموں میں گندم موجود ہے، ریلیزنہیں کی جارہی۔
ان کا کہنا تھا کہ گندم کےذخیرہ اندوزسندھ کابینہ کاحصہ ہیں، سندھ میں آٹا پنجاب کےمقابلےمیں مہنگا ہے، سندھ حکومت نےعوام کوآٹا مافیا کے رحم وکرم پرچھوڑا ہوا ہے۔
وزیر مملکت نے کہاکہ پنجاب اورکے پی میں آٹے پرسبسڈی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سندھ حکومت نےعوام کومافیا کے رحم وکرم پرکیوں چھوڑا ہوا ہے؟
واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیر مملکت فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرڈیننس پارلیمنٹ میں آئےگا ، تجاویزدینی ہیں تودے دیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کرپشن ہوتی ہے ، ایک روپے کی ہویا ایک ارب کی ، نیب آرڈیننس میں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ کومزید مضبوط کیا ، نیب اوراحتساب کومزیدمضبوط کریں گے ، ہم نےجعلی دستاویزات جمع کروائے نہ ہی جھوٹے بیانات دیے۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نوازایون فیلڈکیس میں سزایافتہ ہیں ، شہبازشریف کومشاورت کا بہت شوق ہے ، آپ سے مشاورت کی فرمائش ہم پوری نہیں کرسکتے ، شہبازشریف پر7 ارب روپے ٹی ٹیزکا کیس چل رہا ہے ، پاپڑ،ریڑھی اورکباڑیوں نےان کے اکاؤنٹس میں پیسے بھیجے ، شہبازشریف اوران کے اہل خانہ پرنیب کیسزہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ نےکرپشن اورمنی لانڈرنگ کی ، ان کی کرپشن پرفلمیں بھی بنی ہوئی ہیں ، کرپشن سےرنگے ہاتھ کس اندازسے ہمیں سبق سکھارہےہیں ، این آراوکے پیچھے چھپنے والے کبھی احتساب کے حق میں نہیں تھے ، اپوزیشن والے نیب کوناکام ادارہ بنانا چاہتےتھے، پروٹیکشن آف اکنامی ایکٹ 1999 کے ذریعےڈاکا ڈالا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس پرتنقید کرنے والے 1999 کےایکٹ پرشرمندہ ہوں ، اپوزیشن نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کیلئے 34 تجاویزدیں ، اپوزیشن کی تجاویزاین آراوکیلئےتھیں۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تجاویزسےنیب کے پاس اختیارات ہی نہ رہتے ، یہ توکہتے ہیں جب تک مشاورت جاری ہےنیب بند کردیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News