Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی

Now Reading:

ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی
پرویز الٰہی

فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے ماضی کے حکمرانوں جنوبی پنجاب کو نظرانداز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی کی ملاقات  ہوئی ہے۔

ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا ،فنڈز لاہور ٹرانسفر کرکے جنوبی پنجاب کے عوام کو محروم رکھا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل حاجی محمد افضل دھرالہ ، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد اور ایڈووکیٹ میاں عبدالرحمن غفوریا کی ملاقات ہوئی تھی۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا تھا کہ پہلی بار ہمارے دور میں تحصیل سطح تک بار ایسوی ایشنز کو اہمیت دی گئی جبکہ وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈز مختص اور ان کیلئے تاریخی اعلانات کیے گئے۔

Advertisement

پرویزالٰہی نے کہا تھا کہ وکلاء کیلئے فری میڈیکل کی سہولت، بائی پاس اور دل کا علاج بھی فری کرنے کا انتظام کیا گیا جبکہ وکلاء برادری کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی جیسے منصوبے  بھی شروع کیے گئے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے مزید کہا تھا کہ وکلاء ہمارے معاشرے کا اہم جزوہیں، وکلاء برادری انصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ہم اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

ملاقات میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل حاجی محمد افضل دھرالہ نے کہا تھا کہ پنجاب بار کونسل کی پہلی عمارت بھی چودھری پرویزالٰہی کے دور میں ہی بنائی گئی تھی جبکہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز نے نامور وکلاء پیدا کیے ہیں۔

وکلاء رہنما کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری پرویزالٰہی کی وکلاء کیلئے خدمات کی وجہ سے وکلاء برادری ہمیشہ آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
نان فائلرز کے لیے مزید سخت اقدامات اور گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر