وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ علماء کونسل نےتمام مکاتب فکرکےعلماء سے رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہےمذاکرات کےذریعےمسائل حل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےیواین میں توہین رسالت کی روک تھام کیلئےبات کی ، آپس میں ٹکراؤکسی صورت درست نہیں ، تشددکسی مسئلےکاحل نہیں ، وزیراعظم نےدنیاکےہرفورم پراسلاموفوبیا،ناموس رسالتﷺ پربات کی۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ راستےبندہونےسےعوام کومسائل کاسامناہے ، ایک قدم آگےبڑھ کرراستےکھولیں اور مذاکرات کی طرف آئیں ، علماء کونسل نےتمام مکاتب فکرکےعلماء سے رابطہ کیا ہے ، کوشش ہےمعاملات افہام وتفہیم سےحل ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News