Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہترین کرکٹ ٹیم اور بہترین کرکٹ معیشت دو بڑے چیلنجز ہیں ،چیئرمین پی سی بی

Now Reading:

بہترین کرکٹ ٹیم اور بہترین کرکٹ معیشت دو بڑے چیلنجز ہیں ،چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بہترین کرکٹ ٹیم اور بہترین کرکٹ معیشت دو بڑے چیلنجز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ایک ترقی پذیر کرکٹ معیشت ملک میں وقت کی ضرورت ہے۔

 رمیز راجہ نے کہا کہ ایک سرمایہ کار نے مجھے آفر کی ہے کہ اگر پاکستان آئندہ ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا دیتا ہے تو پی سی بی کے لیے بلینک چیک تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اگر ہمیں مضبوط مالی مدد حاصل ہوجائے تو دنیا کی کوئی ٹیم پاکستان کے دورے سے انکار نہیں کرے گی۔

 رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگر ہماری کرکٹ کی معیشت مضبوط ہو جائے تو انگلینڈ یا نیوزی لینڈ سمیت کوئی اور ہمارا استعمال نہیں کرسکے گا ۔

Advertisement

رمیز راجہ نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے بہتر تنخواہوں کے بارے میں بھی بات کی۔

  چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھاکہ ہم نے ڈومیسٹک کرکٹرز کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ کیا ہے کیونکہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ ہر سال کم از کم 40 لاکھ روپے کمائیں، پی سی بی اس سلسلے میں ا سپانسرز کی بھی تلاش کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر