
لاہور ائیرپورٹ پر غیر ملکی کارگو طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیک آف کے دوران رن وے پر طیارے کے تین ٹائر پھٹ گئے، کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا کر طیارے کو رن وے پر روک لیا، کارگو طیارہ لاہور سے بحرین جارہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول ٹاور نے ائیرپورٹ بند ہونے پر دیگر پروازوں کو بھی روک لیا ہے، طیارے کے ٹائر پھٹتے ہی ریسکیو گاڑیاں رن پر پہنچ گئیں، ڈی ایچ ایل کے کارگو جہاز کو حج ٹرمینل کے سامنے پارک کیا جارہا ہے، کارگو پرواز 512 کو لاہور سے بحرین روانہ ہونا تھا۔
ذرائع کے مطابق رن وے بند ہوجانے پر ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 406 اسلام آباد موڑ دی گئی، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 305 کی روانگی بھی روک دی گئی، رن وے بند ہونے سے مزید پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News