Advertisement
Advertisement
Advertisement

خطرناک ترین طوفانی بارشوں کا سسٹم داخل؛ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

Now Reading:

خطرناک ترین طوفانی بارشوں کا سسٹم داخل؛ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
موسم

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے کہ خطرناک ترین طوفانی بارشوں کا سسٹم داخل ہو گیا ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ مو سمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بالائی اضلاع میں بعض پہاڑی مقامات پربرفباری متوقع ہے، اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہے گاتا ہم گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری کابھی امکان ہے۔

Advertisement

اگلے دو روز کے دوران گلگت بلتستان، اسکردو، استور، دیامر، غذر، غانچے سمیت ملک کے انتہائی شمالی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد سمیت آزاد جموں و کشمیر کی تمام وادیوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےجبکہ جنوبی کشمیر کوٹلی، حویلی، پونچھ، راولاکوٹ، باغ، میرپور، بھمبر، چھمب سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  با لائی خیبر پختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

آج کراچی کا موسم کیسا رہےگا؟

کراچی میں آج سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ شہرمیں فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے، کراچی میں فضائی آلودگی کا معیار بھی مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

کراچی میں آلودہ ذرات کی مقدار 174 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی دوسرے اور کلکتہ تیسرے نمبر پرموجود ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جبکہ 301  سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر