Advertisement
Advertisement
Advertisement

خورشید شاہ کی جیل سے رہائی تاخیر کا شکار

Now Reading:

خورشید شاہ کی جیل سے رہائی تاخیر کا شکار

پی پی رہنما خورشید شاہ کی جیل سے رہائی ایک دن تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے جاری آرڈر کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے رہائی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے بیٹے زیرک خورشید شاہ نے وکلاء کے ساتھ ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے ہیں۔

 اس حوالے سے خورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ کا کہنا ہےکہ احتساب عدالت سکھر میں مچلکے جمع ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے آرڈر کی تصدیق ہونی ہے۔

زیرک شاہ نے بتایاکہ آج جمعے کا دن ہونے کی وجہ سے تصدیق نہیں ہوسکی، کل ہفتے کے دن سپریم کورٹ سے آرڈر کی تصدیق ہو جائے گی۔

Advertisement

خورشید شاہ کے بیٹے نے مزید کہاکہ سپریم کورٹ نے کل ایک کروڑ کے مچلکے جمع کرانے پر خورشید شاہ کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ سے ضمانت کے آرڈر کی تصدیق کے بعد ہفتے کو خورشید شاہ کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

واضح رہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ وکلاء کے ساتھ آج احتساب عدالت سکھر پہنچے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر