Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کیلئے آن لائن ویزا فراہم کیا جائیگا ، وفاقی وزیر داخلہ

Now Reading:

افغانستان کیلئے آن لائن ویزا فراہم کیا جائیگا ، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان کیلئے آن لائن ویزا فراہم کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو اختیار دیا ہے ، جو لوگ ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں ان کو گرفتار کریں ، انہوں نے کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک نیا ایئر پیٹرولنگ یونٹ بنانے جارہے ہیں ، اسلام آباد پولیس میں ایک ہزار افراد کی نئی بھرتیاں کرنے جارہے ہیں ، میلوڈی مارکیٹ میں فوڈ پارک کو دوبارہ بحال کرنے جارہے ہیں ، ایک دن میں پاسپورٹ کااجراء کرنے جارہے ہیں اس کی فیس دس ہزار ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈز کی شکایت تھی ، نادرا کے 136 افراد کو معطل کیا ہے ، ایک سے زائد پاسپورٹس اور شناختی کارڈز کیلئے ایمنسٹی کا کہا ہے ، جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹس بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ، عید میلادالنبیﷺ پر قیدیوں کی نوے دن کی چھٹی کیلئے کیبنٹ کو کہا ہے ، افغانستان کیلئے آن لائن ویزا فراہم کیا جائیگا ، آٹھ ڈالر فیس تھی اس کو بھی ختم کرنے جارہے ہیں۔

Advertisement

شیخ رشید نے کہا کہ پندرہ اگست سے اب تک بیس ہزار لوگ افغانستان سے پاکستان آئے ہیں جبکہ چھ ہزار گئے ہیں ، چمن بارڈر پر آئی بی ایم ایس کے چھ ٹرمینل فراہم کردیے ہیں ، ہم نے طورخم اور چمن پر بھی نادرا کی گاڑیاں کھڑی کی ہوئی ہیں ، پینڈورا پیپرز میں کچھ نہیں نکلا یہ نام تو پہلے بھی چل رہے تھے ، افغانستان سے آنیوالوں کیلئے تین ہفتوں تک آن لائن کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پینڈوراپیپز میں جن سات سولوگوں کے نام آئے ہیں ، وزیراعظم نے ایف آئی اے کو کہا ہے ان سب کی انکوائری کریں ، طالبان کے ساتھ مذاکرات ابھی شروع ہی نہیں ہوئے ، آج ہم نے راولپنڈی کو ایک اور کالج دیا ہے ، وزیرستان میں فورجی پر بات کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا جو لوگ ہتھیار پھینکیں گے ، پاکستان کے آئین کو مانیں گے ، ان کے ساتھ بات ہوگی ، ملک کو نقصان پہنچانے والے لوگوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے ، جو لوگ افغانستان جانا چاہتے ہیں اور چالیس سال سے بیٹھے ہوئے ہیں وہ بغیر فیس جاسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر