
قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے، اجلاس میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2021 پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کرمنل لاز ترمیمی بل 2021 ، گورنمنٹ سیونگز بینک ترمیمی بل 2021 اور پوسٹ آفس نیشنل اسیونگز سرٹیفیکٹس ترمیمی بل 2021 پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسپتالوں میں مہنگے علاج کی سہولیات پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News