Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل

Now Reading:

کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل

کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان 4 اکتوبر 2021  کو کریں گے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے، کامیاب پاکستان پروگرام میں 14 سو ارب کے قرضے 37لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا جبکہ  یہ پروگرام معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اور انہیں مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

 وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ یہ یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جس کے تحت مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے بینکوں اور کم آمدنی والے طبقات کو آپس میں جوڑے گا، یہ غریب اور کمزور طبقات کے حوالے سے ریاست کے احساس ذمے داری کی عملی تعبیر ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ اجزاء ہیں، کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دیے جائیں گے اور کاروبار کے لیے بھی پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کے کامیابی سے جاری ہنر کی بنیاد پراسکالر شپ اسکیم کو بھی اس پروگرام سے منسلک کیا جائے گا اور صحت انصاف کارڈ کو بھی کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر