وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر ربیع الاول کے حوالے سے مختلف تقریبات ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق عشرہ رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلے میں یکم ربیع الاول سے وزیر اعلیٰ آفس اور وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پرچراغاں کیا جائے گا، 7 کلب اور8 کلب کی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب یکم سے 12 ربیع الاول تک سرکاری سطح پرعشرہ رحمت اللعالمین ؐ منا رہی ہے، سرکاری سطح پر ربیع الاول کے حوالے سے مختلف تقریبات ہوں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر چراغاں کر کے سرکاری عمارتوں کو روشن کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں عشرہ رحمت اللعالمین سے متعلق تقریبات ہوں گی،وزراء اور انتظامی افسران تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے مزید کہا کہ دنیا کوبتانا چاہتےہیں دل و جان سے نبی کریمﷺ پرفدا ہیں، عشرہ رحمت اللعالمین منانے سے زیادہ اس پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 10 ہزارسے زائد طلبا کو رحمت اللعالمین اسکالر شپ دے چکے ہیں، طلبا کو 27 کروڑ سے زائد کی رحمت اللعالمین اسکالر شپ دی جاچکی ہیں، 83 کروڑ روپے کی مزید رحمت اللعالمین اسکالرشپس دیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عشرہ رحمت اللعالمین کی مناسبت سے قیدیوں کیلئے پیکج دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News