
سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ معاشرے میں برائی ہوگی تو اچھائی کو کوئی قبول نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری وزیر اعظم عمران خان سے میٹنگ ہوئی ہے، 12 ربیع اول بھرپور طریقے سے منائیں گے۔
ارباب غلام رحیم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا کے لیڈر ہیں، پاکستان جس مقصد کے لئے بنا تھا وزیر اعظم اس طرف لے جارہے ہیں، معاشرے میں برائی ہوگی تو اچھائی کو کوئی قبول نہیں کرے گا۔
سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کا مزید کہنا تھا کہ ربیع الاول کا مہینا پارٹی لیول پر بھرپور طریقے منایا جائے گا، ریاستِ مدینہ کے طرز پر پاکستان کو بنائیں گے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام جب وزیر اعلیٰ رہے کبھی کرپشن میں نام نہیں لیا، اتنی بڑی جگہ پر رہنے کے باوجود سی ایم ہاؤس کا نام بدنام نہیں کیا۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس وقت ٹپی سسٹم، اومنی سسٹم اور یونس سسٹم چلا، اب نیا سسٹم بلاول چلا رہے جلد اس کو بے نقاب کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News