Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان ہمارا جائز حکمران نہیں ہے، خواجہ محمد آصف

Now Reading:

عمران خان ہمارا جائز حکمران نہیں ہے، خواجہ محمد آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارا جائز حکمران نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں مہنگاٸی کے خلاف پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے میں علامہ اقبال چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں لوگوں کے پاس دوائی کے لیے پیسے نہیں، بچوں کی فیسیں نہیں، عمران خان کہتا تھا لاکھوں درخت لگاؤں گا اس نے ایک درخت نہیں لگایا، کہتا تھا کہ نوکریاں دوں گا جن کے پاس نوکریاں تھی ان سے نوکریاں بھی چھین لی، الیکشن پارٹی پر ڈاکہ ڈالا گیا، عمران خان ہمارا جائز حکمران نہیں ہے۔

خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ جب جائز عوام پر ناجائز حکمران آتا ہے تو ملک پر سے برکتیں اٹھ جاتی ہیں، آر ٹی ایس کے ذریعے الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا، ۔ہم صرف ایک مطالبہ کرتے ہیں کہ شفاف الیکشن دے دو اس میں مہنگائی کا حل بھی ہے، حکمران عوام کو جواب دے، اوروں کو نہیں۔ ، جس نے ساری عمر لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ رکھا وہ عوام کو کیا دے گا؟ یہ عوام کے لئے نہیں، مافیا کے لئے کام کر رہا ہے، یہ عوام کا نمائندہ نہیں ہے، سیالکوٹ عزت داروں کا شہر ہے یہاں سے پی ٹی آئی ہاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی عوام نے اسمبلی میں 5 سیٹیں بھیجیں یہ نواز شریف سے محبت کا ثبوت تھا، اب وقت آگیا ہے کہ ان کا بستر گول کیا جائے، مشکل سے نکلنے کا واحد حل آئین کی حکمرانی ہے آپ کی عزت بحال ہوگی، آئین کی بحالی سے خوشحالی کے سفر کا آغاز ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر