Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی سے آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کوئٹہ روانہ

Now Reading:

راولپنڈی سے آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کوئٹہ روانہ

راولپنڈی سے آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کوئٹہ روانہ ہو گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کوئٹہ سے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زلزلے سے متاثرہ ہرنائی پہنچے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کی یہ خصوصی ٹیم سرچ اینڈ ریسکیو کوششوں میں معاونت کرے گی۔

واضح رہےکہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شدید زلزلے سے ہونے والی تباہی کو ریسکیو کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کے دستے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دستے ہرنائی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ عوام کے لیے خوراک اور شیلٹر بھی روانہ کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے ریسکیو آپریشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے دستے ریلیف اینڈ ریسکیو امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ آرمی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس ضروری ادویات سمیت طبی امداد کے لیے سول انتظامیہ کی معاونت کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ 9 شدیدزخمیوں کوپاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعےکوئٹہ پہنچادیا گیا ہے اور امدادی کاموں میں تیزی کیلئے ریسکیو ٹیموں کو راولپنڈی سے روانہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر