Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس مرتبہ پوری قوم تاریخی طور پر ربیع الاول کو منائے گی، شہباز گل

Now Reading:

اس مرتبہ پوری قوم تاریخی طور پر ربیع الاول کو منائے گی، شہباز گل

شہباز گل کی عبوری ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اس مرتبہ پوری قوم تاریخی طور پر ربیع الاول کو منائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ڈی چوک پر محفل سماع کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کروڑوں درود ہمارے خاتم النبیین ﷺ اور ان کی آل پر، یہ خوشی کا مہینہ ہے کیونکہ اس میں نبی پاک ﷺ تشریف لائے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پوری قوم محمد ﷺ کے ساتھ عشق کرتی ہے، اس مرتبہ ایک سچا عاشق رسول اور خادم محمد مصطفی یہاں بیٹھا ہے۔

انہوں نے ہدایت دینے کہ بھرپور انداز میں کہا کہ حضور پاک ﷺ کے شایان شان طریقے سے یہ موقع منایا جائے، پہلی مرتبہ ڈی چوک میں سیاسی جلسوں سے ہٹ کر ایک محفل سماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس مرتبہ پوری قوم تاریخی طور پر اس بابرکت ماہ کو منائے گی، آج ہم نے تمام اراکین پارلیمان، سینیٹرز اور اپوزیشن کو بھی یہاں آنے کی دعوت دی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ جب حضور پاک ﷺ کا نام آئے تو بھوت اور چڑیلیں بھی نکلتے ہیں تو جب وہ نکلیں تو ان پر توجہ نہ دیں، جب عمران خان نے ریاستِ مدینہ کا عمل شروع کیا تو کتنی مشکلات سامنے آئیں، عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں اور اس ملک کو ریاست مدینہ بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر