Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری پیشی سے الیکشن کمیشن کا وقار مضبوط ہوا، اعظم سواتی

Now Reading:

میری پیشی سے الیکشن کمیشن کا وقار مضبوط ہوا، اعظم سواتی
اعظم سواتی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہےکہ میری پیشی سے الیکشن کمیشن کا وقار مضبوط ہواہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خوشی ہے کہ کسی چوری ڈاکہ میں پیش نہیں ہورہا، قانون سب کے لیے برابر ہے، میری پیشی سے الیکشن کمیشن کا وقار مضبوط ہوا ہے۔

اعظم سواتی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی پاسداری کے لیے یہاں پیش ہوا ہوں۔

ذرائع کے مطابق آج صبح وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن پہنچے ، گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز کا جواب دینے کے لیے 15 روز کی مہلت دے دی اور مزید سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن (ترمیمی) ایکٹ 2021 میں مجوزہ ترامیم پر تبادلہ خیال کے دوران اعظم سواتی نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی میں ملوث رہا ہے اور ایسے اداروں کو آگ لگا دینی چاہیے۔

انہوں نے کمیٹی میں مجوزہ ترامیم پر ووٹنگ کے عمل سے قبل الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ کمیشن نے رشوت لے کر انتخابات میں دھاندلی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر