
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ افغانستان کو ٹی 20 میچ میں شکست دینے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد دیتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ فتح کی ہیٹرک پاکستانی شاہینوں نے ایک بار پھر کمال کر دیا، پاکستانی ٹیم نے بھارت، نیوزی لینڈ کے بعد آج افغانستان کو بھی ہرا کر قوم کو خوشیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل تیسرا میچ جیت کر پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں اپنی برتری برقرار رکھی، افغانستان کو ٹی 20 میچ میں شکست دینے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد دیتا ہوں، بابر اعظم نے کیپٹن اننگز اور آصف علی نے وننگ اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلائی، فخر زمان نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پوری قوم کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتی ہے، قومی ٹیم جس طرح میچ کھیل رہی ہے، امید ہے کہ اس بار ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News