Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس ، شہباز شریف کی شرکت بھی متوقع

Now Reading:

پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس ، شہباز شریف کی شرکت بھی متوقع
پی ڈی ایم

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آج سہ پہر اسلام آباد میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اس اہم اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور صدر شہبا ز شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مہنگائی سے نجات کے لیے قوم کو گھروں سے نکلنا ہوگا۔

Advertisement

سربراہ جے یو آئی ف اور پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہنگامی طور پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، عام آدمی کی چیخ و پکار آسمان تک پہنچ رہی ہے ، مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی خود کشی کرنے پر مجبور ہو رہا ہے ، اس صورتحال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ پی ڈی ایم فوری اقدام کرے ، اگلے دو ہفتوں میں مظاہرے کا اعلان کر رہے ہیں ، ملک بھر میں ہرضلعی ہیڈکوارٹر میں مظاہرے کریں گے ، شہر کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں ، ملک کا ہر شہری اس میں شرکت کرے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں بھرپور تحریک شروع کی جائے گی ، کل پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ہوگا ، مہنگائی کے علاوہ اہم فیصلے کیے جائیں گے ، عام آدمی کو میدان میں  آنا ہو گا ، پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں مظاہروں ریلیوں میں شرکت کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوم کے لیے عذاب بننے والے حکمران کو مزید برداشت نہیں کرینگے ،  45 ہزار ارب کے قرض قوم کیسے ادا کرے گی ، ایسے جعلی  نا اہل کرپٹ  حکمران زیادہ دیر نہیں رہ سکتے ، حکومت قوم کے بجائے آئی ایم ایف کے مفادات دیکھ رہی ہے ، سلیکٹیڈ اور کرپٹ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اس کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کرے گی ، مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں بھرپور مہم چلائی جائے گی ، کل مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں سربراہی اجلاس ہوگا ، مہنگائی سمیت دیگر امور پر فیصلے کیے جائیں گے ، مہنگائی سے نجات کے لیے قوم کو گھروں سے نکلنا ہوگا ، پی ڈی ایم ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پوری قوم سے اپیل ہے ان مظاہروں اور مارچ میں بھرپور شرکت کریں ، عوام پیٹرولیم مصنوعات کے بوجھ تلے دب گئی ہے ، معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد سے زیرو ہوگیا ، 15 جون سے ابتک تیس روپے ستر پیسے پیٹرول بڑھ گیا ہے ، حکومت ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کے بجائے آئی ایم ایف کی چوکیدار بن گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر