Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے عید میلاد النبی ٖﷺ کے موقع پر ڈاکیومنٹری ٹویٹ کردی

Now Reading:

وزیراعظم نے عید میلاد النبی ٖﷺ کے موقع پر ڈاکیومنٹری ٹویٹ کردی
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے عید میلاد النبی ٖﷺ کے موقع پر جاری کی گئی ڈاکیومنٹری ٹویٹ کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عید میلاد النبی ٖﷺ کی مناسبت سے جاری کی جانے والی ڈاکومنٹری کم وقت میں مکمل کرنے پر اپنی ٹیم کی تعریف کی۔

Advertisement

اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ویڈیو میں اسلام کے پھیلاؤ، مسلمانوں کی طاقت اور زوال کے حوالے سے تفصیل بتائی گئی ہے، ہمارے نوجوانوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے پاکستان سمیت ملک بھر میں جشنِ ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔

12 ربیع الاول کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ ملک بھر میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے سینکڑوں چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے، محافلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا ۔

جشن ولادت رسولﷺ کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور جلوس بھی نکالے گئے جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ میلاد النبیﷺ  کے موقع پر  مساجد، عمارتیں اور شاہراہیں سبز  پرچموں اور  برقی قمقموں سے سجائی گئیں۔

اس موقع پرعاشقان رسولﷺ  کی جانب سے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺسے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے محافل میلاد منقعد کی گئیں جن میں پیغمبراکرم ﷺ کی شان بیان کی گئی جبکہ جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بندوبست بھی کیا گیا۔

Advertisement

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں جماعت اہلسنت کی جانب سے  جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلوس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ موبائل سروس بھی معطل رہی ۔

 راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور،ملتان سمیت چھوٹے بڑے شہروںمیں بھی  متعد د جلوس برآمد ہوئے اور شرکاء ہاتھوں میں جھنڈے اٹھائے درودو سلام پڑھتےجلوس کے راستوں پر گامزن رہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں جشن عید میلادالنبی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا   گیا ۔ رات ہوتے ہی سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر بھرپور چراغاں کیا گیا ہےجبکہ گھروں ،گلی محلوں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔عید میلاد النبی کے سلسلہ میں عاشقان رسول کی جانب  سے کیک بھی کاٹا گیااور جشن عید میلاد النبی پر ہر شہری مختلف انداز میں سرور کائنات سے محبت کا اظہار کیا گیا۔

علاوہ ازیں جہلم، راجن پور، بہاولپور، بہاول نگر، کمالیہ، بورے والا، وہاڑی، میاں چنوں، حافظ آباد اور منڈی بہا الدین سمیت پنجاب بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔

سکھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس درگاہ شیخ شہین روڈ سے نکالا گیا جبکہ حیدر آباد میں مختلف مقامات سے جشن عید میلادالنبیﷺ کے جلوس نکالےگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر