Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات پر مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، ناصر شاہ

Now Reading:

چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات پر مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، ناصر شاہ
ناصر شاہ

جلد از جلد عوام کو مفت اور سستی بجلی فراہم کریں گے، وزیر توانائی سندھ

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات پر مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، اس شہر میں بھی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام لا رہے ہیں، جتنے بھی شہری علاقے ہیں وہاں پانی کھڑے ہونے کی شکایات آرہی ہیں، پبلک ہیلتھ میونسپل پر اور میونسپل والے پبلک ہیلتھ پر الزام لگاتے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے اب معاملے کا حل نکال لیا ہے، بیراج کی زندگی پوری ہوچکی ہے، ورلڈ بینک سے بات ہوئی ہے، جلد سروے کا کام شروع کیا جائے گا، شروع سے ہی پی ٹی آئی الزام اور انتقام پر کام کرتی آئی، جب انکی انکوائری ہو رہی تھی اس میں تاخیر کرتی آرہی تھی، پی ٹی آئی ایک بات میں کامیاب ہے اور وہ جھوٹ بولنا ہے، پی ٹی آئی وزرا بڑی ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ گندم اور آٹے کی قیمت ملک بھر میں زیادہ ہے مگر الزام سندھ پر آتا ہے کہ سندھ کوٹا جاری نہیں کررہا، ہم نے اپنے کاشتکار کو دو ہزار روپے فی من پر دئیے دیگر صوبوں نے 16 اور 18 سو روپے دیئے۔

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ محسن پاکستان عبد القدیر خان کی پاکستان کے لیے خدمات ہیں، صرف سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کی آخری رسومات میں شرکت کی، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیے خدمات دیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ جب تک بلاول بھٹو کی ہدایات پر عمل کیا گیا تب تک پی ڈی ایم کامیاب رہی، بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فروری یا مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، نئی مردم شماری کے حوالے سے پچھلی مردم شماری پر اعتراضات ہیں، خواہش ہے ان اعتراضات کو پارلیمنٹ میں بھی لایا جائے۔

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مردم شماری نئے عام انتخابات کے لیے کروائی جاری ہے، موجودہ حکومت صرف آرڈیننس تک رہ گئی، تاریخی مہنگائی تاریخی بد عنوانی اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر