Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن نے کوئی غلطی کی تو ان کیلئےمسائل پیدا ہونگے ،وزیرداخلہ

Now Reading:

اپوزیشن نے کوئی غلطی کی تو ان کیلئےمسائل پیدا ہونگے ،وزیرداخلہ
شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ اپوزیشن نے کوئی غلطی کی تو ان کیلئے مسائل پیدا ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن جان لےیہ شور شرابے کا وقت نہیں ،حکومت نےسوا 3 سا ل پورے کرلیے ہیں، حکومت 5 سال پورے کرے گی، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ اپوزیشن ذمےداری کا ثبوت دے،20 سے 22 ماہ الیکشن میں باقی ہیں ، احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کرکریں ہمیں قبول ہوگا،اپوزیشن افواہوں کے سہارے تحریک چلانا چاہتی ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہاکہ 10 سے 15  دن میں یہ افواہیں دم توڑ جائیں گی ،خطہ اہم ترین دورسے گزر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں جشن عید میلادالبنی ﷺ کی تقریب میں شرکت کی۔

Advertisement

وزیر داخلہ شیخ رشید نے مرکزی جلوس میں لگے اسٹال کا افتتاح کیا، اس موقع پرسجادہ نشین عید گاہ راولپنڈی پیر نقیب الرحمن نے دعا بھی کروائی۔

واضح رہےکہ ملک بھر میں جشنِ ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید میلادالنبی کے حوالے سے خصوصی تقریبات، کانفرنسز اور میلاد ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

12 ربیع الاول کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا ،پھر مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی واستحکام کےلیےخصوصی دعائیں بھی کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے مذہبی امورکی وزارت کو ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کی ہے۔

ملک بھر میں گلیوں، بازاروں اور مساجد سمیت تمام سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9 مئی کے دلخراش سانحے پر شہداء کے لواحقین کا رد عمل
پیپلزپارٹی گورنر پنجاب کی نامزدگی کے بعد بڑی مشکل کا شکار
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات؛ چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال
آئندہ مالی سال ایکسٹرنل فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23ارب ڈالر رہنے کا امکان
9 مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر