Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بھارت کرکٹ میچ کو لے کر بہت پر امید ہوں، علی زیدی

Now Reading:

پاک بھارت کرکٹ میچ کو لے کر بہت پر امید ہوں، علی زیدی
علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ میچ کو لے کر بہت پر امید ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج پاکستان بھارت کے چھکے چھڑائے گا، پاک بھارت کرکٹ میچ کو لے کر بہت پر امید ہوں، پاک بھارت کا کرکٹ میچ ہمیشہ سے دلچسپ ہوتا ہے۔

علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی عوام کرکٹ کو لے کر بے حد جزباتی ہوتی ہے، پاک و بھارت میں آج جنگ نہیں کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ امید ہے کہ شاہین آفریدی اچھا پرفارم کریں گے اور سب کو سرپرائز دیں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے نجی یونیورسٹی میں کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام طلبہ کو اپنی ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں بہت یادگار لمحات ہوتے ہیں، میں جب بھی یونیورسٹی یا کالج کے سامنے گزرتا ہوں تو مجھے اپنا زمانہ طالبعلمی یاد آجاتا ہے، زمانہ طالب علمی کو ہمیشہ یاد رکھیں۔

علی حیدر زیدی نے کہا تھا کہ کامیابی کا راز اتحاد، ایمان اور تنظیم میں ہے، تمام طلبہ ان سنہری اصول پر عملدرآمد ہوں اور کامیابی حاصل کریں، وزیر اعظم عمران خان سے سیکھا ہے کہ ہارتا وہ ہے جو ہار مان لیتا ہے، سب سے زیادہ کامیاب انسان وہ ہوتا ہے جس میں انسانیت کا جذبہ ہو، نوجوان ہی اس ملک کا سرمایہ ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان و بھارت کا کرکٹ میچ ہے، کرکٹ ٹیم مکمل فارم میں ہے اور امید ہے کہ بھارت کو کروائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر