
کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے کہا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں انتظامی قیادت کی اہمیت سے متعلق سیمینار ہوا جس میں کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا سے ملاقات بھی کی، کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے شرکاء سے اظہارِ خیال کیا، سیمینار میں یونیورسٹی فیکلٹی ممبران، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔
کمشنرلاہور نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کے اندر ایک لیجنڈ ہے، چھوٹے چھوٹے مسائل کا سامنا کرکے ہی انسان کامیاب ہوتا ہے، قانون سب کیلئے برابر ہے، جب تک ٹرانسپیسی نہیں ہوگی گورنس مذاق ہے۔
کمشنر لاہور کیپٹن (ر) عثمان کا کہنا تھا کہ انتظامی فیصلوں کے درمیان بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے، فوڈ اتھارٹی میں بطور سربراہ سفارشی کلچر کا خاتمہ کیا، بیورو کریٹک سسٹم میں پروفیشنل مینجمنٹ کو بہتر ہونا چاہیئے، کسی بھی ادارے میں افیکٹو لیڈر شپ کیلئے ضروری ہے قابلِ عمل کام کیئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ افییکٹو ہیومن ریسورس بنانا ایک آرٹ ہے، ماسک کی پابندی لازم بنائیں، ویکسین کا حصول یقینی بنائیں۔
کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے یو ایم ٹی میں تقریری مقابلوں میں نمایا پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء میں سوینئرز اور ٹافیز تقسیم کیں۔
مقابلوں میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) سمیت کنیرڈ کالج، جی سی یو، لاہور کالج فار وومن سمیت دیگر کالجز نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News