Advertisement
Advertisement
Advertisement

بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، چیئرمین نیب

Now Reading:

بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، چیئرمین نیب
چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 93 بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے، 66 ریفرنسز کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا، اس وقت 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 10 انکوائریوں اور 10 انسوسٹیگیشنز کے مراحل میں ہیں جن کی کل مالیت تقریبا 1305 ارب روپے سے زائد ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے، نیب نے اپنے قیام سے اب تک بالواسطہ اور بلاواسطہ 819 ارب روپے برآمد کیے، نیب کی دیگر اینٹی کرپشن تنظیموں کے مقابلے میں مجموعی طور پر سزا کی شرح 66 فیصد ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے افراد سے نیب نے عوام کی اربوں روپے کی لوٹی گئی رقوم برآمد کی، نیب کی موجودہ قیات کے دور میں نیب نے متلعقہ احتساب عدالتوں میں 600 کرپشن ریفرنس دائر کئے ہیں۔

Advertisement

قومی احتساب عدالت (نیب) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی قیادت میں نیب نے بلا واسطہ اور بلواسطہ طور پر 539 روپے کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کی جو ایک ریکارڈ کامیابی ہے، اس وقت ملک کی معزز احتساب عدالتوں میں نیب کے 1278 بدعنوانی کے ریفرنسز زیرِ سماعت ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب بزنس کمیونٹی کے ملک کی ترقی میں اہم کردار کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چیئرمین نیب بیورو کریسی کو ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت قرار دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر