Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنڈورا پیپرز کا معاملہ: اپوزیشن نے وزیراعظم کے تحقیقاتی سیل کو ’دھوکا‘ قرار دے دیا

Now Reading:

پنڈورا پیپرز کا معاملہ: اپوزیشن نے وزیراعظم کے تحقیقاتی سیل کو ’دھوکا‘ قرار دے دیا

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیوں کے مالک عمران خان مافیاز اور چوروں کی رکھوالی کرتے آئے ہیں، پنڈورا پیپرز کی تحقیقات عمران صاحب کے ہوتے ہوئے نہیں ہوسکتیں۔

تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قوم کے ساتھ ایک اور بھونڈا مذاق ہوا ہے، کمیشن بنا کر، نام نہاد تحقیقات کے بعد این آر او وزیروں، مشیروں کو دے دیتے ہیں۔

مسلم لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کرپشن پکڑنے نہیں بلکہ آف شور کابینہ اور کرپٹ مافیا کو بچانے کا ہتھکنڈا ہے، عمران صاحب سرپرستی کرتے ہوئے مافیا کو ایک اور این آر او دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے ٹی ایم پکڑے گئے تو عمران خان کا کیا ہو گا، یہ پہلے استعفیٰ اور پھر تحقیقات کا ڈرامہ کریں گے۔

دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں پنڈورا لیکس معاملے پر مشاورت کی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں پنڈورا لیکس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا جبکہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کو پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی افراد سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی شہریوں کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔

اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام اور مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات پر بھی وزیراعظم کو بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطحی سیل قائم کیا جائے گا۔ یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائینگے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون کو ٹی او آرز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ ایف آئی اے، ایف بی آر اور نیب سیل کی معاونت کریں گے اور اگر اثاثے ڈکلیئر نہ ہوئے تو ایف بی آر تحقیقات کرے گی۔

سیل مخصوص وقت میں کام کرکے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گا اور سیل کی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم کارروائی کے احکامات دیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر