Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کی بربادی کا قصور وار صرف اور صرف عمران خان ہے، ترجمان مسلم لیگ ن

Now Reading:

ملک کی بربادی کا قصور وار صرف اور صرف عمران خان ہے، ترجمان مسلم لیگ ن

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کی بربادی کا قصور وار صرف اور صرف عمران خان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوروں کو این آر او دے کر تباہی کا الزام دوسروں پر مت ڈالیں ،اس تباہی و ملک کی بربادی کا قصور وار صرف اور صرف عمران خان ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ پاکستان کی معاشی مشکلات عمران صاحب کی تین سال کی تاریخی کرپشن اور چوری کا تحفہ ہے، عمران صاحب نے 600 ارب کی چینی، 509 ارب کا آٹا، 800 کی ارب ایل این جی، 700 ارب کی دوائی چوری نہ کی ہوتی تو عوام آج مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں نہ پس رہے ہوتے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ 16000 ارب کا عمران صاحب قرض نہ لیتے تو یہی پیسہ اسکولوں اور ہسپتالوں پہ خرچ ہو رہا ہوتا، عمران صاحب اپنی اور اپنے اے ٹی ایمز اور مافیا کی جیبیں نہ بھرتے تو آج عوام کو سستا آٹا ، چینی بجلی گیس دوائی مل رہے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے 74 سال میں اتنی تباہی نہیں آئی جو ان 3 سال میں عمران صاحب کی کرپشن چوری، نالائقی نااہلی سے آئی ہے، عمران صاحب کی لوٹ مار کے اثرات آنے والے دس سال تک قوم کو برداشت کرنے پڑیں گے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہےکہ ترقی کی شرح 5.8 فیصد، مہنگائی 3 فیصد والے ملک کو عمران صاحب کی تباہ کن کرپشن نے تنزلی کی دلدل میں دھکیل دیا، ایک ایسے ملک کو جہاں لوگوں کو روزگار مل رہا تھا، غربت اور غریبوں کی تعداد کم ہو رہی تھی، عمران صاحب کی تباہ کن کرپشن نے معاشی تباہی سے دو چار کر دیا۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ ایک ایسے ملک کو جہاں دہشت گردی ختم ہو رہی تھی، سی پیک آ رہا تھا، ملکی قرضے ختم ہو رہے تھے، عمران صاحب نے دوبارہ ریورس گیئر لگا دیا، ایک ترقی کرتے ملک کو عمران صاحب نے اپنی تباہ کن کرپشن سے ذلت و رسوائی اور تنزلی کی طرف دھکیلا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام اب عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، اپنے اعمال کا حساب دینا پڑے گا، عمران صاحب اور ان کے چور اے ٹی ایمز ملک پر مسلط نہ ہوتے تو آج پاکستان کی یہ حالت اور عوام کی زندگی اجیرن نہ ہوتی۔

 اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹو ئٹ میں کہا تھا کہ آج اگر ہمیں اس سال بارہ ارب ڈالر کا قرضہ اور سود واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اوربجلی کو سبسڈی میں استعمال ہوتااور ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے۔

فواد چوہدری نے مزید کہاکہ ان تاریک دس سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر