Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کی بھرپور نیند انہیں کس بڑی بیماری سے بچا سکتی ہے؟

Now Reading:

بچوں کی بھرپور نیند انہیں کس بڑی بیماری سے بچا سکتی ہے؟

امریکی سائنسدانوں کے مطابق لمبی اور بھرپور نیند لینے والے بچوں کے لئے بعد کی عمر میں موٹاپے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

آن لائن ریسرچ جرنل سلیپ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے میساچیوسٹس جنرل ہاسپٹل میں 2016 سے 2018 کے درمیان پیدا ہونے والے 298 بچوں کو اس مطالعے کے لئے رجسٹر کیا۔

اس تحقیق میں بچوں میں سونے جاگنے کے اوقات پر نظر رکھنے کے لئے انہیں ہلکی پھلکی اسمارٹ گھڑیاں پہنائی گئیں۔

بچوں کے والدین سے کہا گیا کہ وہ بھی ان بچوں کے کھانے پینے اور سونے جاگنے کے روزمرہ کے اوقات ڈائری میں مرتب کریں۔

اس دوران دیکھا گیا کہ جن بچوں نے شام 7 بجے سے صبح 8 بجے کے درمیان سکون کی نیند لی تو ان کا آئندہ دو سے تین سال میں وزن معمول کے قریب رہا۔

Advertisement

ماہرین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ شام سے صبح تک کے ان مخصوص اوقات میں ہر ایک گھنٹے کی اضافی نیند کے نتیجے میں شیرخوار بچوں کے لئے موٹاپے کا امکان 26 فیصد کم ہوا۔

ڈاکٹر سوزین ریڈلائن کے مطابق یہ بچوں میں نیند اور موٹاپے کے حوالے اب تک کی سب سے محتاط تحقیق بھی ہے کیونکہ اس میں صرف والدین کی فراہم کردہ معلومات پر انحصار نہیں کیا گیا بلکہ بچوں پر اسمارٹ واچز کے ذریعے بھی نظر رکھی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موسم گرما میں جلد کی حفاظت میں مدد گار 5 آسان ترین طریقے
کھانے میں اضافی نمک چھڑکنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
کن لوگوں کو چکوترہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے؟
اگر آپ گوشت نہیں کھاتے تو جسم میں کونسی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں؟
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر