Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنائیں گے، شیری رحمان

Now Reading:

بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنائیں گے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے پیپلز پارٹی کے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کراچی سے احتجاج شروع ہوتا ہے، تو دم مست قلندر ہوتا ہے، آج سے عدم اعتماد کی تحریک شروع ہوچکی ہے۔

 سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنائیں گے، پیپلز پارٹی ہی صف اول پر کھڑی ہے، پیپلز پارٹی ہی ہر اول دستہ ہے، عمران نیازی کو چور ڈاکو کے علاوہ اور کوئی بات ہی نہیں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کی بیساکھی پر کھڑے ہیں، عوام ان کا ساتھ چھوڑ چکی ہے، اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، عمران نیازی کا پیج پھٹ چکا ہے۔

واضح رہے کہ مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں کراچی کے 6 مختلف مقامات پر پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوبائی قائدین سمیت صوبائی وزراء نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر