Advertisement
Advertisement
Advertisement

غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے ،وزیر اعظم

Now Reading:

غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے ،وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو  ٹا رگٹڈ سبسڈی پروگرام کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Advertisement

اجلاس میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے  وزیراعظم عمران خان کو احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پسماندہ طبقے کو مہنگائی سے بچانے کیلیئے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام رواں سال جلد جاری ہوگا ۔

Advertisement

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ پروگرام کیلئے احساس اور نیشنل بینک کے اشتراک سے موبائل پوائنٹ آف سیل نظام تیار ہے، احساس کے اہل گھرانوں کو اس پروگرام کے ذریعے مخصوص اشیاء پر کریانہ سٹور سےخریداری پر رعایت ملےگی۔

 اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم  عمران خان نے  ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے۔

وزیر اعظم  نے   کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ مالی معاونت سے شروع کیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  پنجاب اور خیبر پختونخوا نے پہلے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، سندھ اور بلوچستان سے بات چیت کی جارہی ہے کے وہ بھی اس میں شامل ہوں۔

 وزیر اعظم  عمران خان نے  مزید کہا کہ مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے اور اسی لیے حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے ۔

 اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا ، صدر نیشنل بینک عارف عثمانی، چیف سیکریٹری پنجاب اور خیبر پختونخوا اور سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے اجلاس میں  ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر