Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کی شرائط پرمعاہدہ کرنے سے مہنگائی کا سونامی آئیگا ، حافظ حمداللہ

Now Reading:

آئی ایم ایف کی شرائط پرمعاہدہ کرنے سے مہنگائی کا سونامی آئیگا ، حافظ حمداللہ

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پرمعاہدہ کرنے سے مہنگائی کا سونامی آئیگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام اور پاکستان کوآئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کرنے کی نئی بولی لگنے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے تب کیا جب رضاباقر کواسٹیٹ بینک کا گورنر مقررکردیا گیا ، گورنراسٹیٹ بینک آج بھی آئی ایم ایف کاملازم ہے ، ماضی میں مصر کی معیشت تباہ ہوئی اب وہی معاشی تباہی کا فارمولا پاکستان میں تین سال سے ازمایا جارہاہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ 22 کروڑ پاکستان کی عوام  میں کوئی کوالیفائیڈ شخص نہیں جو اسٹیٹ بینک کا گورنر بن سکے ، آئی ایم ایف کی شرائط پرمعاہدہ کرنے سے مہنگائی کا سونامی آئیگا۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی اس خطرناک صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم سڑکوں پر ہے۔

Advertisement

 اس سے قبل پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کی صوابدید ہے احتجاج میں شرکت کرسکتے ہیں، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے خود الگ ہوئی ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی، لانگ مارچ، شٹرڈاؤن اور ہڑتال سمیت دیگر آپشنز موجود ہیں۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے مزید کہا تھا کہ ملک بھرمیں 5 نومبر تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، مولانا فضل الرحمان نے کراچی ریلی میں شریک ہونا تھا، پشاور میں ساتھی کے انتقال کے باعث مولانا کراچی نہیں آسکے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر