Advertisement
Advertisement
Advertisement

جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام پولو سیزن 2021-22 کا پہلاٹورنامنٹ

Now Reading:

جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام پولو سیزن 2021-22 کا پہلاٹورنامنٹ

جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام پولو سیزن 2021-22 کے پہلےٹورنامنٹ کا منگل سے آغاز ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے دل لاہور میں 109 ایکٹر پر واقع انتہائی خوبصورت پولو کلب میں اس سال زندہ دلان لاہور کو انتہائی بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ پہلا ٹورنامنٹ 2 گول کا ٹورنامنٹ ہے ۔

 صدر کلب کا کہنا تھا کہ جناح پولو فیلڈز انٹرنیشنل معیار کی انتہائی خوبصورت فیلڈز ہیں جس میں ایک پریکٹس فیلڈ کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ  انٹرنیشنل معیار کے گھوڑوں کے اصطبل بھی نئے بنائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولو کپ 2021ء میں چار ٹیمیں شامل ہیں جن میں چار کورپس، مکسڈ بیگ، ایف سی پولو ٹیم اور ڈائمنڈ پینٹس  کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Advertisement

شعیب آفتاب کا کہنا تھا کہ چار کورپس کی ٹیم میں محمد مطلوب ایزد، لیفٹیننٹ کرنل سلیم بابو، نائیک قربان اور میجر فیضان تصدق بھٹہ شامل ہیں۔

مکسڈ بیگ میں اسد بن عمر، صوفی محمد ہارون، دانیال شیخ اور عمر اسجد ملہی شامل ہیں۔

 ایف سی پولو ٹیم میں کیپٹن ارسلان، حوالدار ضیاء الرحمان،نائب صوبیدار اسرار ولی اور حوالدار شہزاد احمد جبکہ ڈائمنڈ پینٹس  میں ابراہیم سلطان، عثمان عزیز انور، میر حذیفہ احمد اور راجہ جلال ارسلان شامل ہیں۔

12 اکتوبر بروز منگل کو سہ پہر چار بجے چار کورپس کا مقابلہ مسکڈ بیگ کے ساتھ، بدھ 13 اکتوبر کو ایف سی کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس  کے ساتھ ہوگا ،اسی طرح پورا ہفتہ مقابلوں کے بعد سب سڈری اور مین فائنل اتوار 17 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر