Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی حکومت نے اداروں کو کمزور اور بدنام کیا، سراج الحق

Now Reading:

پی ٹی آئی حکومت نے اداروں کو کمزور اور بدنام کیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اداروں کو کمزور اور بدنام کیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اداروں کو کمزور اور بدنام کیا، گورننس بہتر کی ہوتی تو حالات قدرے مختلف ہوتے، پی ٹی آئی کے سوا تین برس ناکامیوں کی داستان ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ چترال سے کراچی تک عوام کی اکثریت کسمپرسی میں ہے، بے روزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اندرون سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا واحد ذریعہ روزگار ماہی گیری ختم کیا جا رہا ہے، سی پیک اور گوادر پورٹ پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بلوچستان کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن گوادر کے عوام کی آواز ہیں، سیکیورٹی ادارے عوام کو احساس تحفظ فراہم کریں، پنڈورا اور پاناما لیکس کے معاملات کو حتمی انجام تک پہنچائیں گے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سمیت ہر فورم پر عوام کا مقدمہ لڑا جائے گا، ماہ ربیع الاوّل کا تقاضا ہے ملک میں نظام مصطفیؐ کے لیے جدوجہد کی جائے، حضور پاکؐ کے اسوہ حسنہ کی پیروی میں ہی انسانیت کی فلاح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر