Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناراض اراکین اخلاقی دیوالیہ کا شکار ہیں ، لیاقت شاہوانی

Now Reading:

ناراض اراکین اخلاقی دیوالیہ کا شکار ہیں ، لیاقت شاہوانی

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ناراض اراکین اخلاقی دیوالیہ کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ناراض اراکین کو پی ڈی ایم کی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ ناراض اراکین اخلاقی دیوالیہ کا شکار ہیں اس لئے وہ بے بنیاد پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور ناراض اراکین نے لاپتہ کو حبس بے جا میں رکھا ہے۔ اپوزشن کی جانب سے پریس کانفرنس میں سینگین الزامات لگائے گئے، اپوزشن کی جانب سے لگایا گا الزام کو مسترد کرتے ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ انکے ناراض رکن نے خود ٹویٹ کیا کے وہ بیمار ہے لیکن اس کے باوجود بھی الزام لگائے ہے، جن جن اراکین نے ٹویٹ کیا ہے انہوں نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کے وہ ناراض اراکین کا حصہ ہے اور اگر اراکین لاپتہ ہو گئے ہے تو ان کے گھر والے اب تک سامنے کیوں نہیں آئے ہے۔

Advertisement

واضح رہے گزشتہ روز ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ، عوام تصدیق کے بعد خبریں شیئر کیا کرے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کل وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ، ایم پی ایز اپنی ووٹنگ میں بااختیار ہیں ، حزب اختلاف اراکین حکومت پر بلاجواز الزامات لگارہے ہیں ،  حکومت پر اراکین کو لاپتہ کرنے کا الزام لگایا گیا ، ووٹنگ کے دن پتا چلے گا کہ اکثریت کس کے پاس ہے ، فیصلہ 25 اکتوبر کو ہوگا۔

لیاقت شاہوانی نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کی سازش ہے ، پی ڈی ایم کے دوست بلوچستان میں چنگاری لگانے کا اعتراف کرچکے ہیں ، ناراض اراکین کو منانے کی کوشش کررہے ہیں ، وزیراعلیٰ کو پریشرائز کرکے ان سے استعفیٰ لینا چاہتے تھے جو کہ ناکام ہوئے۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا تھا کہ روز اول سے وزیراعلیٰ استعفی نہ دینے پر ڈٹے ہوئے ہیں ، پارلیمانی لیڈر کی تبدیلی کیلئے جو درخواست دی گئی ان میں 4 وہ ہیں جنہیں لاپتہ کہا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف؛ اقتصادی جائزہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے وزیر خزانہ امریکہ روانہ
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجوہات سامنے آ گئیں
خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی صف بندی، نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ شروع
پرائیویٹ حج بکنگ سست روی کا شکار، ہزاروں عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ
پاکستانی کسٹمز کی بڑی کارروائی، لانچوں سے ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل ضبط
پروازوں میں تاخیر کا خدشہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر