Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا

Now Reading:

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا

سندھ کے صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ پر بیان سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہےکہ پیٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیاہے عوام نے نہیں، کرایوں میں اضافہ کسی ٹرانسپورٹرزکو نہیں کرنے دیں گے۔

اویس قادر شاہ کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف افسران کارروائی کریں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت 90 روپے تک ہونی چاہیےمگرحکومت بنی گالا کے کچن کا خرچہ بھی عوام کے جیب سے نکال کررہی ہے، دنیا میں اتنی کہیں بھی مہنگا ئی نہیں جتنی نئے پاکستان میں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت پہلے امپائر کی انگلی کے اشاروں سے چلتی تھی اب جادو ٹونوں سے چل رہی ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب خودکشیاں کررہےہیں، بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آئے روزحکومت عوام کو مہنگائی کی سوئیاں لگارہی ہے، اب وقت آگیاہےکہ عوام بھی اس حکومت کوبنی گالاجاکرایک سوئی لگائے۔

سندھ کے صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے مزید کہاکہ عوام سے لیا جانے والا ٹیکس کہاں جارہا ہے، آئی ایم ایف سے لیا قرضہ کہاں خرچ ہورہا ہے،حکومت جواب دے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی ہوئی ہے، دنیا میں آئل کی قیمتیں بڑھیں، پاکستان بھی اس کی زد میں آیا، مہنگائی پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے، فوج کو دھوبی گھاٹ اورچوک چوراہوں میں ڈسکس نہیں کرتے، ڈسکس کریں گے توسیاست میں بھی آپ کے ساتھ دھوبی گاٹ والا سلوک ہوگا۔

Advertisement

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان خوش قسمت ہیں انہیں نالائق اپوزیشن ملی، عمران خان کہیں نہیں جارہے، مدت پوری کریں گے، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف پلان کر کے لندن گئے وہاں خون کےآنسو رونے کی ضرورت نہیں، مریم نواز کی تقریر سےعمران خان کا نام نکال دیا جائے تو اس میں کیا تھا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر