Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ نے اس ملک کو بڑے بڑے زخم دئیے ہیں، اسلم اقبال

Now Reading:

ن لیگ نے اس ملک کو بڑے بڑے زخم دئیے ہیں، اسلم اقبال

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اس ملک کو بڑے بڑے زخم دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا بھرپور مقدم لڑا، نریندر مودی نے مسلمانوں کا قتل عام کیا، اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم نے بغیر ویزے مودی کو شادی کی تقریب میں بلایا، حمزہ شہباز بٹ صاحب نے جو باتیں کیں جواب دینا چاہتا ہوں، حمزہ شہباز نے کہا کہ باڈر کے درمیاں لکیر کوئی معنی نہیں رکھتی ، حمزہ شہباز کو کیا معلوم کے لکیر کے بدلے لاکھوں جانیں قربان کیں، یہ سلامتی قونسل کے ادارے کے خلاف غیر ملکیوں کو خبریں دیتے ہیں۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس وقت بھی سازشیں کر کے حکومتیں کیں ہیں، گزشتہ 3 سالوں سے ان کی جیبوں کی معیشت نہیں چلی ہے، عمران خان سابق دورِ حکومت کے سود سمیت قرضے ادا کر رہے ہیں، عوام کے پسوں سے ناشتہ کرنے والوں کے پیٹ میں غریب کا درد کیسے ہو سکتا ہے؟ 33 سال سابق حکومت نے گند کیا ہے اس گند کو وزیر اعظم عمران خان صاف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اس ملک کو بڑے بڑے زخم دئیے ہیں، سابق حکومت نے ملک میں مہنگے ترین بجلی کے پراجیکٹس لگائے ہیں، مہنگائی پراجیکٹ کا خمیازہ آج غریب عوام بھگت رہی ہے، چینی چور کی بات کرنے والوں کا خود چینی کا کاروبار ہے، میرے پاس شوگر ملز کی لسٹ ہے جن میں شریف خاندان کی سب سے زیادہ شوگر ملز ہیں، چینی، دودھ، مرغی اور انڈے کا کاروبار شریف خاندان کا ہے۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ شریف خاندان تو چھوٹے سے چھوٹے مخالف کو نہیں چھوڑتے ہیں، انہوں نے متحرمہ بے نظیر کی جہاز سے گندی تصویر پھینکی تھی، کیا وہ کسی کی بہن، بیٹی نہیں تھی؟ سابق دور میں انہوں نے باریاں لگائی ہوئی تھی، سابق حکومت نے پاکستانی قوم کو 33 سالوں میں زخم کے علاوہ کچھ  نہیں دیا، ن لیگ اپنے دورِ حکومت میں ساڑھے 7 ارب چھوڑ کر گئے آج 27 ارب ڈالر ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں 2 ہزار ارب روپے کے اسٹیٹ بینک نے عوام کو قرضے دئیے ہیں۔

Advertisement

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں ملز لوگوں نے تول کر فروخت کی تھی، پاکستان کی انڈسٹریز میں تین سالوں میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے، پنجاب میں آٹے کا تھیلا 11 سو روپے کا ہے، سندھ میں آٹے کا تھیلا 1500 روپے کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر