
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں غیرت شرم کی کمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے واٹر بورڈ کے ہیڈ آفس میں پانی کے حوالے سے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت میں غیرت شرم کی کمی ہے، بلاول میں اپنے بابا سے زیادہ غیرت شرم کی کمی ہے، پاکستان کی بیٹیاں اور مائیں پانی کیلئے زمین پر بیٹھی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بیٹیاں پانی کے حصول کیلئے فرش پر بیٹھی ہیں، واٹر بورڈ ڈاکو بورڈ کا دفتر ہے، یہاں سب ڈاکو بیٹھے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اپنے ابا سے 20 گناہ زیادہ کرپٹ ہیں، ہائیڈریٹ کے ذریعے ہر جگہ سے پانی چوری کیا جارہا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ زرداری کا دلال ہے، یہاں ڈوب مرنے کیلئے صاف پانی موجود نہیں ہے، یہاں انہیں ڈوب کر مرنے کیلئے گٹر کا پانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کا فارمولا ناقابلِ سمجھ ہے، یہاں نلکے سے پانی نہیں آتا ہائیڈرنٹ سے پانی آتا ہے، منشیات سے زیادہ پانی مافیا سرگرم ہے، ہائیڈرنٹس کا پانی چوری کررہے ہیں، پانی کی چوری کا پیسہ پی پی کو ہضم نہیں ہوگا، ان کی پہچان یزید ہے، یزید نے پانی بند کیا تھا، یہ بھی قوم کا پانی بند کررہے ہیں۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ 13 سالوں میں 13 ارب ضائع کردیے گئے، وزیر اعظم نے کے فور بنانے کی ذمہ داری لی ہے، کے فور واپڈا کے مدد سے جلد مکمل کر کے دکھائیں گے، سندھ حکومت کا ہوا پر کنٹرول ہوتا تو یہ وہاں بھی ہائیڈرنٹ لگا دیتے، ایک بوند بھی کراچی کا پانی نہیں بڑھا ہے، تیرہ سال میں 13 ارب ضائع کردیئے گئے، دھابیجی سے شہر تک صحیح پانی نہیں پہنچتا، آٹا کے پیسے سندھ میں بڑھائے ہیں، کراچی اور لاہور میں آٹے کی قیمت مختلف ہے، بورڈ کا ایم ڈی پانی کی دلالی کررہا ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک کرپٹ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر لگ گیا ہے، پانی کے پیسے کبھی بھی ہضم نہیں ہونگے، یہ کیسا فارمولا ہے کہ ٹینکر میں پانی آتا ہے مگر نلکے میں نہیں، کسی ضلع میں پانی نہیں حتیٰ کے انکی آنکھوں میں نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News