
سابق وزیرِ داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ہنگو کے علاقے ٹل میں سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی وقاص کی شہادت پر دکھ و افسوس ہوا ہے، اللہ تعالیٰ شہید سپاہی وقاص کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ ہنگو کےعلاقے تھل میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی وقاص شہید ہوگئے، شہید سپاہی وقاص کی عمر 26 سال جبکہ تعلق مانسہرہ سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا فوری اور موثر جواب دیا، واقعے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News