Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل مہنگائی کے خلاف احتجاج میں عوام ثابت کرے گی کہ وہ پی پی پی کے ساتھ ہے ، بلاول بھٹو

Now Reading:

کل مہنگائی کے خلاف احتجاج میں عوام ثابت کرے گی کہ وہ پی پی پی کے ساتھ ہے ، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل مہنگائی کے خلاف احتجاج میں عوام ثابت کرے گی کہ وہ پی پی پی کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یونین کونسل 07 محلہ شاہو بوراہو میں علاقائی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان پیپلزپارٹی یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ روزگار دیتی ہے تو یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس کا پبلک سروس کمیشن بند کرکے صوبے کے نوجوانوں پر روزگار کے دروازے بند کردیے گئے ہیں ، جس طرح ہم نے آمروں کے خلاف جدوجہد کی تھی، ایسے ہی اس کٹھ پتلی حکومت کے خلاف جدوجہد کریں گے۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل مہنگائی کے خلاف احتجاج میں عوامی شرکت ثابت کرے گی کہ قوم پی پی پی کے ساتھ ہے۔

 اس سے قبل پاکستان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی یونین کمیٹی 08 لاہوری محلہ میں پارٹی کی سٹی تنظیم کے سینئر نائب صدر سرفراز کھوکھر کی رہائش گاہ آمد ہوئی تھی۔

Advertisement

اس موقع پر پاکستان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوسی صدر جلیل احمد میمن اور جنرل سیکریٹری گدا حسین سومرو کی میزبانی میں ہونے والے کارکنان و عہدیداران کے اجلاس کی سربراہی کی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عطا محمد میمن سے ان کے بھائی فیاض میمن اور جلیل احمد میمن سے ان کے عزیز غلام رسول میمن کے انتقال پر تعزیت کی تھی۔

پاکستان پی پی پی کے چیئرمین نے اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل کو جیالوں سے براہ راست سنا تھا اوت حل کے لئے فوری ہدایات جاری کی تھیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ بھٹو شہید کے پڑوسی ہو، آپ میرے سفیر ہو، میرے بازو اور کان ہو۔

پاکستان پی پی پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ قیمتی لمحات ہیں کہ انہی گلیوں میں گھوم رہا ہوں جہاں بھٹو شہید، مادر جمہوریت اور بی بی شہید آیا کرتے تھے، میرا آپ کے پاس آنا دراصل نسلوں سے وفا کے اسی رشتے کا ایک تسلسل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کو مشکل سے نکالا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے غریب عوام کو آواز دی، مزدوروں اور کسانوں کو حقوق دیئے۔

پاکستان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا تھا کہ ایک بار پھر پاکستان مشکل میں ہے۔ آج ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر