Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت نے شہر کی عوام کو ایک بس نہیں دی، سعید آفریدی

Now Reading:

سندھ حکومت نے شہر کی عوام کو ایک بس نہیں دی، سعید آفریدی

رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہر کی عوام کو ایک بس نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے واٹر بورڈ کے ہیڈ آفس میں پانی کے حوالے سے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو بتائیں عوام کو نل سے پانی کیسے ملے گا؟

  رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اسکولوں کی ڈیسکوں اسپتالوں کی ادویات میں کرپشن کی، جب ٹینکرز کو پانی مل رہا ہے تو عوام پانی کو کیوں ترس رہی ہے؟ سندھ حکومت نے شہر کی عوام کو ایک بس نہیں دی۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے واٹر بورڈ کے ہیڈ آفس میں پانی کے حوالے سے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت میں غیرت شرم کی کمی ہے، بلاول میں اپنے بابا سے زیادہ غیرت شرم کی کمی ہے، پاکستان کی بیٹیاں اور مائیں پانی کیلئے زمین پر بیٹھی ہیں۔

 اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بیٹیاں پانی کے حصول کیلئے فرش پر بیٹھی ہیں، واٹر بورڈ ڈاکو بورڈ کا دفتر ہے، یہاں سب ڈاکو بیٹھے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اپنے ابا سے 20 گناہ زیادہ کرپٹ ہیں، ہائیڈریٹ کے ذریعے ہر جگہ سے پانی چوری کیا جارہا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ زرداری کا دلال ہے، یہاں ڈوب مرنے کیلئے صاف پانی موجود نہیں ہے، یہاں انہیں ڈوب کر مرنے کیلئے گٹر کا پانی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کا فارمولا ناقابلِ سمجھ ہے، یہاں نلکے سے پانی نہیں آتا ہائیڈرنٹ سے پانی آتا ہے، منشیات سے زیادہ پانی مافیا سرگرم ہے، ہائیڈرنٹس کا پانی چوری کررہے ہیں، پانی کی چوری کا پیسہ پی پی کو ہضم نہیں ہوگا، ان کی پہچان یزید ہے، یزید نے پانی بند کیا تھا، یہ بھی قوم کا پانی بند کررہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ 13 سالوں میں 13 ارب ضائع کردیے گئے، وزیر اعظم نے کے فور بنانے کی ذمہ داری لی ہے، کے فور واپڈا کے مدد سے جلد مکمل کر کے دکھائیں گے، سندھ حکومت کا ہوا پر کنٹرول ہوتا تو یہ وہاں بھی ہائیڈرنٹ لگا دیتے، ایک بوند بھی کراچی کا پانی نہیں بڑھا ہے، تیرہ سال میں 13 ارب ضائع کردیئے گئے، دھابیجی سے شہر تک صحیح پانی نہیں پہنچتا، آٹا کے پیسے سندھ میں بڑھائے ہیں، کراچی اور لاہور میں آٹے کی قیمت مختلف ہے، بورڈ کا ایم ڈی پانی کی دلالی کررہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک کرپٹ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر لگ گیا ہے، پانی کے پیسے کبھی بھی ہضم نہیں ہونگے، یہ کیسا فارمولا ہے کہ ٹینکر میں پانی آتا ہے مگر نلکے میں نہیں، کسی ضلع میں پانی نہیں حتیٰ کے انکی آنکھوں میں نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر