Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے، وزیراعظم

Now Reading:

حکومت مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے  کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو احساس پروگرام کے تحت اہل خاندانوں کو ہدف بنائی گئی سبسڈی پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ احساس پروگرام نے نیشنل بینک آف پاکستان کے اشتراک سے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے، یہ ایپلیکیشن دکاندار ملک بھر میں اہل احساس مستحقین کو رعایتی اشیاء فراہم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

بریفنگ کے دوران مزید کہا گیا کہ احساس پروگرام کے تحت ہدف شدہ سبسڈی کے غلط استعمال کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے مناسب احتیاط برتی گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کے غریبوں پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ ہے، ہدف شدہ سبسڈی غیر مراعات یافتہ طبقات کی ترقی کے لیے ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے، معاشرے کے غیر مراعات یافتہ طبقات کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان ، صحت سہولت کارڈ اور احساس حکومت کے اہم پروگرام ہیں جس کا مقصد غربت کے خاتمے اور معاشرے کے نچلے طبقات کی سماجی ترقی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک جامع آگاہی پروگرام شروع کیا جائے، عوام کو آگاہ کیا جائے کہ ہدف شدہ سبسڈی کیسے حاصل کی جا سکتی ہے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین ، وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل ، گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر ، صدر نیشنل بینک اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر