Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدم اعتماد کی تحریک سست، بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلاف بڑھ گئے

Now Reading:

عدم اعتماد کی تحریک سست، بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلاف بڑھ گئے

بلوچستان میں سیاسی بحران میں شدت اور باپ پارٹی میں صدرات کی جنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک سست روی کا شکار ہو گئی ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلاف بڑھ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان پارٹی کے صدارت پر ڈٹ گئے ہیں، جبکہ دوسری جانب قائم مقام پارٹی صدر نے سردار کھیتران کو پارٹی ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اسلام آباد میں ناراض اراکین اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پڑاؤ ڈال لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان  کی وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے سیاسی مسئلے کو خوش اسلوبی سے طے کرنے پر زور دیا۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیر اعظم عمران خان کو بلوچستان کے سیاسی بحران سے آگاہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ  وزیرِ اعظم کو بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے بلوچستان کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان  نے مزید کہا کہ بلوچستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے، حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اس مو قع پرظہور بلیدی نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان کے سیاسی بحران کے مسائل کو حل کرانے کی درخواست کی۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں درخواست جمع کروائی ہے ، جب تک بطور پارٹی صدر موجود ہوں کوئی پارٹی کا قائم مقام صدر نہیں بن سکتا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اپنی سوچ اور خواہش کو ٹوئٹر پر شیئر کیا ، پارٹی کے لوگ آئے اور کہا کہ آپ کوئی ایسا فیصلہ نہ کریں ، آپ کا استعفیٰ نہیں بنتا ، حیرت اس بات کی ہے کہ کوئی آفیشل اقدام نہیں ہوا ، اس کے برعکس پارٹی کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا۔

جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں قائم مقام صدر کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، اس حوالے سے فیصلے کے لیے ہماری ایگزیکٹو کمیٹی ہے ، کونسل کا اجلاس بلانا پڑتا ہے جو کسی پارٹی عہدے پر نامزدگی کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے کیتھران صاحب سے معلوم کر لیا جائے ، یہ بات ان کے بیٹے سے پوچھ لی جائے ، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہو گی ، ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر