Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو رواں سال میں مکمل طور پر ڈیجٹلائز کر دیا جائے گا ، مراد راس

Now Reading:

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو رواں سال میں مکمل طور پر ڈیجٹلائز کر دیا جائے گا ، مراد راس
محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کیلئے اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی کمی کے باعث پنجاب بھر میں اسکول معمول کے مطابق پیر سے کھل رہے ہیں، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم سرما کیلئے اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ا سکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکشن 16اکتوبر نافذالعمل ہوگا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرلزاسکولوں کیلئے اوقات کارصبح ساڑھے 8بجے سے اڑھائی بجے اور بوائز سکول کیلئے پونے 9 بجے سے پونے 3بجے تک ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز سنگل شفٹ والے سکول ساڑھے 8بجے سے 12بجے تک اور ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8بجے سے 12بجے تک چلے گی جبکہ دوسری شفٹ 2بج کر 30منٹ سے شروع ہوگی اور ساڑھے پانچ بجے تک چلے گی۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طلباء کی 50فیصدحاضری کی بجائے مکمل حاضری کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ پیر سے سکولوں میں معمول کے مطابق تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی بھی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں مارننگ اسمبلی، بزم ادب اور کھیلوں سمیت تمام سرگرمیوں کی اجازت ہوگی جبکہ تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو رواں سال کے آخر تک مکمل طور پر ڈیجٹلائز کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی زیر صدارت سی ای اوز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں تمام اضلاع کے سی ای اوز کی جانب سے یکساں نصاب تعلیم، ویکسینیشن اور نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں وہی لوگ رہیں گے جو بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو رواں سال کے آخر تک مکمل طور پر ڈیجٹلائز کر دیا جائے گا ، گزشتہ چند سالوں کے دوران محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کی مدد سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے جامع استعمال سے لوگوں کی زندگی آسان ہوتی ہے اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوتا ہے ، شعبہ تعلیم کی ترقی و بحالی کے لئے جو اقدامات موجودہ حکومت نے کیے ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

سی ای اوز کانفرنس کا انعقاد قائد ہیڈکوارٹر لاہور میں کیا گیا اور تمام اضلاع کے سی ای اوز اس میں شامل تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر