
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ دنیا کے بحرانوں کے حل کے لیے سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جی ٹوئنٹی سربراہی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے بحرانوں کے حل کے لیے سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پسماندہ ممالک کو کورونا ویکسین کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا اس بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے باعث معیشتوں پر اثر اندازی پر ہمیں بھی دنیا کے ساتھ پریشانی ہے، دنیا کی معیشت کی بہتری اور صحت کے شعبے کے علاوہ عالمی بحرانوں کے حل میں سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک کے کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے کئے گئے اقدامات تاریخی ہیں، اٹلی میں منعقد جی 20 ممالک میں سعودی عرب کی نمائندگی کے لیے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News