Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور جین مندر چوک میں کل احتجاج ہوگا، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

لاہور جین مندر چوک میں کل احتجاج ہوگا، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاہور جین مندر چوک میں کل بعد نمازِ جمعہ احتجاج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

صدر رانا ثناء اللہ کی جانب سے تمام تنظیموں کو جاری کردہ ہدایت میں تمام مظاہروں میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے اور حکومتی نااہلی، کرپشن اور مہنگائی پر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ہدایت شامل ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جین مندر چوک میں کل بعد نمازِ جمعہ کے بعد احتجاج ہوگا، مظفر گڑھ میں جامع مسجد شہر والی (مین سٹی) سے ریلی نکالی جائے گی، مری مال روڈ میں شاہد خاقان عباسی کی زیرِ قیادت احتجاج ہوگا، جھنگ میں وقار سی این جی پمپ ایوب چوک میں بھی احتجاج ہوگا۔

صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قصور میں ڈیرہ میاں وسیم اختر شیخ (شہباز خاں روڈ)، میانوالی میں ریلوے اسٹیشن چوک،خوشاب میں مسلم لیگ (ن) ہاؤس کے سامنے اور بہاولپور میں جمعہ کے روز فرید گیٹ کے سامنے احتجاج ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھکر میں ضلعی سیکرٹریٹ جھنگ چوک، حافظ آباد میںضلعی سیکرٹریٹ فوارہ چوک نزد پریس کلب کے سامنے احتجاج ہوگا جبکہ عرفان دولتانہ وہاڑی غلہ منڈی سے بلدیہ تک ریلی نکالیں گے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ 22 اکتوبر کو جوہر آباد خوشاب میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جبکہ 22 اکتوبر بروز جمعہ کو ختمِ نبوت چوک لیہ میں احتجاج ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر