Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر عبد القدیر خان نے خود کو مٹا دیا اور قربانی دیکر ملک کو بچا لیا ، ناصرحسین شاہ

Now Reading:

ڈاکٹر عبد القدیر خان نے خود کو مٹا دیا اور قربانی دیکر ملک کو بچا لیا ، ناصرحسین شاہ
ناصر شاہ

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے خود کو مٹا دیا اور  قربانی دیکر ملک کو بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر خان کی یاد میں  نیو میمن مسجد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہواجس میں صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسلامی دنیا کو ایٹمی طاقت بنانے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبد القدیر خان کا ہاتھ ہے ، سندھ حکومت محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے یوم وفات کو قومی دن کے طور پر منانے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارش کرے گی۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان صرف پاکستان کے محسن نہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا کے محسن ہیں ، پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کیا تو جکارتہ سے غزہ تک جشن منایا گیا ، جیکب لائن کے سرکاری اسکول سے نکلنے والے بچے نے ایٹمی سائنس اور انجینئرنگ میں اپنا لوہا منوایا ، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ڈالر اور پاؤنڈز کمانے کے بجائے پاک وطن کی حفاظت کو وظیفہ حیات بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت حاصل کرنا ڈاکٹر عبد القدیر خان کا واحد کارنامہ نہیں ، انہوں نے اپنی انجینئرنگ صلاحتیں استعمال کر کے پاک فوج کو کئی غیر معمولی میزائل بنا کر دیے ، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے خود کو مٹا دیا اور  قربانی دیکر ملک کو بچا لیا۔

Advertisement

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملک کے کسی ایئرپورٹ یا کسی اہم ادارے کو ڈاکٹر کے نام سے منسوب کیا جائے ، اپنی نئی نسل کو ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات سے روشناس کروانے کے لئے نصاب میں مضامین شامل کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر