Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کی تجویز دی تھی ، نورالحق قادری

Now Reading:

ہم نے سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کی تجویز دی تھی ، نورالحق قادری

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ہم نے سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کی تجویز دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی اور نجی رویت کمیٹیوں کا معاملہ زیر غور آیا۔

چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ  جب پوری دنیا میں ایک دن عید اور روزہ ہوتا ہے تو یہاں کیوں نہیں ہوتا؟

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین کی دو ملاقاتیں کروائیں مگر نتیجہ کچھ نہ نکلا ، موجودہ رویت ہلال کمیٹی کی بھی مفتی شہاب الدین سے ملاقاتیں کروائی ہیں مگر ابھی تک تو کوئی نتیجہ نہیں نکلا ، ہم نے تو سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کی تجویز دی تھی۔

 نورالحق قادری نے کہا کہ بریلوی اور شیعہ مسالک سعودی عرب کے ساتھ عید اور روزہ رکھنے کو تیار نہیں ، اہلحدیث مسلک سعودی عرب کے ساتھ عید اور روزہ رکھنے کو تیار ہیں ، دیوبند مکتبہ فکر آدھا سعودی عرب کے ساتھ روزہ اور عید کرنے کو تیار ہے آدھا تیار نہیں ، روزہ اور عید کا سب سے بڑا مسئلہ تو میرے لیے ہے ، میں وزیر ہوتے ہوئے سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کا انتظار کررہا تھا ، میرے گھر والوں نے روزہ رکھا ہوا تھا۔

Advertisement

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ میری تو اب بھی تجویز ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ روزہ اور عید کے لیے دونوں ممالک کے درمیان کوئی نظام بنا دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر