Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندوستان کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ محبت میں کمی نہیں لاسکتے، وزیراعظم آزاد کشمیر

Now Reading:

ہندوستان کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ محبت میں کمی نہیں لاسکتے، وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ محبت اور عقیدت میں کمی نہیں لاسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی زیر صدارت آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس سمیت کابینہ اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں، قراردادوں میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کابینہ کا یہ اجلاس آزاد حکومت ریاست کشمیر کے 74 ویں یومِ تاسیس کو ریاست بھر میں قومی و ملی جوش و جذبے اور تزک و احتشام سے منانے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ جس عظیم مقصد کے لیے تحریک آزادی کشمیر کے 20 کیمپ کی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس کے حصول تک اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب آر پار کے کشمیری مل کر سرینگر میں آزادی کا جشن منائیں گے، آزاد کشمیر کابینہ کا یہ اجلاس اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی فورمز سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر پر ہندوستان کے غیر قانونی تسلط کے خلاف یومِ سیاہ منا کر دنیا کے سامنے واضح کر دیا ہے کہ وہ ہندوستان کے غیر قانونی تسلط کو کسی صورت قبول نہیں کرتے اور ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر سے آخری فوجی کے انخلاء تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہندوستان کے خلاف تاریخی فتح پر مبارکباد دیتا پیش کرتا ہوں، ہندوستان کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کا جشن مناتے کشمیریوں پر تشدد اور ان کے خلاف کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ محبت اور عقیدت میں کمی نہیں لاسکتے، آزاد کشمیر کابینہ کا یہ اجلاس وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت اور مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف اختیار کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ میں پاکستان کی کشمیر کے حوالے سے خارجہ پالیسی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتا ہوں، خطے کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر عمل درآمد کے لیے بھرپور تیاری پر تحریک انصاف کی حکومت آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں ماڈل اسٹیٹ بنانے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر