
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ منوڑہ بیچ کو ترقی دینے کا مقصد عوام کو بہترین تفریحی مقام مہیا کرنا ہے۔
سید مراد علی شاہ نے منوڑا ساحل کا دورہ کیا، وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب وزیرِ اعلی سندھ کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے عسکری حکام کی بڑی تعداد موجود تھی، وزیر اعلیٰ نے منوڑہ بیچ پر ترقیاتی کام کا افتتاح کر دیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑا بیچ فرنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی نے 450 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا ہے، منوڑہ فرنٹ پر ایک ایکڑ پر پارکنگ بنائی گئی ہے، منوڑہ کے پاس ایک منی پارک بھی تعمیر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے بیٹھنے کیلئے چھوٹے بڑے 34 شیڈ بنائے گئے ہیں، 76 بینچز لگائی گئی ہیں، منوڑہ پر بچوں کے لئے پلے ایریا بھی تعمیر کیا گیا ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پلے ایریا میں 4 سلائیڈز، 2 جھولے، 2 ٹائر کرالنگ، 2 پانڈا فیملی سیٹ، واش روم بلاک، 11 دکانیں، 84 اسٹریٹ لائیٹس، 30 گارڈن لائیٹس اور 32 قسم کے خوبصورت پودے لگائے گئے ہیں، یہ پروجیکٹ کراچی کی ترقیاتی اسکیموں کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساحل سمند پر منوڑہ کو ایک تفریحی مقام بنایا گیا ہے، اس وقت منوڑہ بیچ کا استعمال بہت کم تھا، سہولیات نہ ہونے کے باعث پبلک بہت کم تعداد میں آتے تھے، منوڑہ بیچ کو ترقی دینے کا مقصد عوام کو بہترین تفریحی مقام مہیا کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہاں پر تفریح کیلئے آنے والے لوگوں کی تعداد بڑتی جائے گی، کراچی کی خوبصورتی میں ساحل سمند کا بہت مقام ہے، یہ ساحل سمند ہیں جو کراچی کو پاکستان کے دیگر شہروں سے مختلف بناتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ یہ کراچی کا پہلا بیچ ہے جسے بہترین بنایا گیا ہے، اب یہ منوڑہ بیچ فیملیز کیلئے بہترین تفریحی مقام بن جائے گا۔
اس موقع پر کمانڈر سہیل اسٹیشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منوڑا کے 10 کلو میٹر کے ساحل کا ترقیاتی کام سندھ حکومت نے کیا، منوڑا بیچ فرنٹ ایک خوبصورت جگہ بن چکی ہے، ہم اس پر وزیر اعلیٰ سندھ کے شکر گزار ہیں۔
کمانڈر سہیل کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ سے اس علاقے میں ترقی ہوئی ہے، آئندہ دنوں میں یہاں عوام کی بڑی تعداد آئے گی، عوام کے لیے منوڑا ساحل کھلی رہے گی، اس علاقے میں پاک بحریہ کے زیرِ انتظام اسکول ہیں۔
اسٹیشن کمانڈر منوڑا کمانڈر سہیل نے کہا کہ پاک بحریہ کے زیرِ انتظام اسکولوں میں مچھیروں کے بچوں کو تعلیم دی جائے گی، دنیا میں بلو اکنامی ترقی کا ضامن ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے منوڑا بیچ فرنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ترقیاتی کام وزیر اعلیٰ سندھ نے 2016 میں شروع کیا، کراچی کے ساحل پر سڑکیں خراب تھیں اسے بنایا، کے ایم سی نے کئی سڑکوں کو بنایا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ منوڑا بیچ فرنٹ دنیا کے بہترین بیچ فرنٹ بنایا ہے، دنیا سے آنے والے لوگوں کو یہ ساحل دکھائیں گے، آئندہ 10 ماہ میں کراچی میں بڑی تبدیلی نظر آئے گی، کراچی کے لیے 250 بسیں لاکر شہر کا ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہو جائیں گی، بلاول بھٹو زرداری اس پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے منوڑا بیچ فرنٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس منوڑا بیچ فرنٹ منصوبہ کا افتتاح کردیا ہے، کورونا کے باعث تاخیر ہوئی لیکن اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، پاک بحریہ کے آفیشلز اور سندھ حکومت نے مل کر اس منصوبے کو مکمل کیا، یہاں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آئندہ دنوں میں بڑی تعداد متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News